By: Muhammad Usman
وہ شخص کہ جس نے دولت نہیں جوڑی
ہو گیا ہے دنیا میں بڑا غیر ضروری
دعوت نامہ بھی ملا بن بلائے بھی گئے
ہم نے کوئی دعوت کبھی ایسے نہیں چھوڑی
امیروں کی قسمت میں کھانے چٹ پٹے
غریبوں کی ہنڈیا میں وہی بھنڈی توری
آپ تو رشوت کے پیچھے لگ گئے ایسے
پرتھوی کے پیچھے جیسے جا رہا ہو غوری
موٹر میری دفعتا کھڑکھڑانے لگ گئی
موٹر وے سے جو جی ٹی روڈ کو موڑی
نہ جانے کیسے کرلی مجرم نے راہ فرار
پولیس نے تو اس کا تعاقب کیا تھا فوری
دولت کے خزانے آپ کے عبث ہیں دوست
کرتے نہیں غریبوں پہ خرچ ایک بھی کوڑی
اور کتنی انوکھی ہے سنو آج کی تازہ خبر
کسی چور نے کی کسی چور کے گھر چوری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?