Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیسے بھول سکتا ہوں

By: Syed Zulfiqar Haider

وہ گزرے حسیں پل میں کیسے بھول سکتا ہوں
آنکھوں کے دریچے میں بسی خوشیاں میں کیسے بھول سکتا ہوں

مجھے تم سے زیادہ چاہت کیا کسی اور سے ہو سکتی ہے
میرے دل پر نقش صورت میں کیسے بھول سکتا ہوں

میں جب بھی بے قرار ہوتا ہوں تیری یادیں سہار لیتی ہیں
گزرے پلوں کی خوشیاں میں کیسے بھول سکتا ہوں

بہار کے موسم میں تیرا اور پھولوں کا ساتھ کتنا پُر بہار ہے
میرے اردگرد پھیلی وہ خوشبوئے محبت میں کیسے بھول سکتا ہوں

ساون تیری موجودگی سے کیسا پُر مسرت دکھائی دیتا ہے
تیری پلکوں پر ٹھہرے نمی کے قطرے میں کیسے بھول سکتا ہوں

تیرے ساتھ بیتا ہر پل انمول ہے کتنا کیسے بیان کروں
آنکھوں میں کٹی راتیں وہ بے تاب برساتیں میں کیسے بھول سکتا ہوں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore