By: Muhammad Siddiq Parhar
کیا کیا روپ دکھاتی ہے بیوی
ناچ تگنی کا نچاتی ہے بیوی
رہ کر میکے کئی کئی مہینے
منصوبے خلاف شوہر بناتی ہے بیوی
دل نہیں لگتا تیرے بغیرجانم
کیسے کیسے چکر چلاتی ہے بیوی
چھوڑدے مجھے یا والدین اپنے
فیصلے روز ایسے سناتی ہے بیوی
مانگنا پڑے کبھی دوسری بار کھانا
ہاتھ میں جوتا لہراتی ہے بیوی
مستحق ہو ںصرف تیری کمائی کی
بڑی رازداری سے سمجھاتی ہے بیوی
سنبھالو بچوں کو میں ابھی آئی
گھر ہمسائے بلا ناغہ جاتی ہے بیوی
پسند نہیں اسے اور کچھ بھی
پیسے پہ نظریں جماتی ہے بیوی
کرتی ہیں عورتیں مرد پر تشدد
مظلومیت کا ڈرامہ رچاتی ہے بیوی
چھپنی چاہیے کتاب ایسی خواہشات کی
زندگی میں مسلسل منواتی ہے بیوی
حقوق نسواں کا کرشمہ ہے دوستو
میاں کو اپنے دھمکاتی ہے بیوی
اجڑ گئے ہیں ہنستے بستے گھرانے
بہاروں میں خزاں لاتی ہے بیوی
بڑھ رہی ہیں آئے روز ڈکیتیاں
جائداد دولھا کی ہتھیاتی ہے بیوی
بتا گئے جواں خود سوزی کی داستاں
جینے پر پابندی لگاتی ہے بیوی
کرتی ہے خدمت ساس بہو کی
سرتاج پر حکم چلاتی ہے بیوی
پرانے زمانے کی بات ہے پیارے
جیون ساتھی ہاتھ بٹاتی ہے بیوی
ڈھونڈھیں کہاں سے وفا شعار ایسی
خاوند پرجاں لٹاتی ہے بیوی
نہیں رہتی صدیق ٹینشن اسی وقت
دیکھ کر جب مسکراتی ہے بیوی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?