Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تمہیں اُس شب بہت سوچا

By: syed aqeel shah

تمہیں اُس شب بہت سوچا
کہ جب بادل بھی چھائے تھے
بڑی ہی تیز بارش تھی
ہوا بارش کے قطروں سے
بڑی اَٹھکیاں کر کے
میرے کمرے کی کھڑی سی
ٹکرا کر بہت ہی شور کرتی تھی
چمکتی بجلیاں بھی تو
اُسی کھڑی کے رستے سے
ذرا سی دیر رُک رُک کر
مجھے ہی جانکتیں تھیں بس
ہوا کے تیز جھونکے بھی چکے سے
دبے پاؤں ہی آتے تھے
میری ٹیبل پہ رکھے
کاغذوں کو بھی اُڑاتےتھے
اُنہیں اراوق پہ لکھی
تری نظمیں بھی تھیں شاید
جنہیں خون ِجگر سے لکھ کر
ابھی ٹیبل پہ رکھا تھا
ہوا سے اُڑ گئے ایسے
وہ سارے لفظ بھی جیسے
ساحل کی ریت پر لکھ کر
لکھا جیسے نہیں ہوتا
کوئی زندگی میں مل کر بھی
ملا جیسے نہیں ہوتا
محبت خواب تھی سوچا
یا اک سراب تھی سوچا
گئے بادل گئی بارش
ہوا بھی تھم گئی لیکن
تمہیں اُس شب بہت سوچا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore