By: Shama
دریچہ کھول کے دل کا تماشا دیکھتے ہیں ہم
عجب شہرِ پریشاں کا نظارا دیکھتے ہیں ہم
کبھی تو رہ گئے گھر کے ہجو مِ آرزو میں ہم
کبھی حسرت بھری بزمِ تمنا دیکھتے ہیں ہم
جسے ہم نے چھپایا تھا زمانے کی نگاہوں سے
وہی اشعار میں آنسو چھلکتا دیکھتے ہیں ہم
تری دنیائے دل یوں تو بڑی محدود ہے لیکن
نگاہوں میں محبت کا زمانہ دیکھتے ہیں ہم
نظر میں بس گئی اک پھول سی صورت
جدھر جائیں اُسی کو مسکراتا دیکھتے ہیں ہم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?