Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تیرا غم اپنے تبسم میں چھپا لیتے ہیں

By: Jamil Hashmi

تیرا غم اپنے تبسم میں چھپا لیتے ہیں
تیرا دکھ ان لبوں پر سجا لیتے ہیں

ساتھ ہے تو میرے لفظوں میں جاناں
تجھے نغموں میں گنگنا لیتے ہیں

اپنے دل کو بھلانے کی خاطر ہم
خون جگر سے تیرا عکس بنا لیتے ہیں

شام کے ڈھلتے ہوئے اداس سائے
تیری تصویر راہوں میں بچھا لیتے ہیں

جلا کر شمع الفت کی سر شام ہم
امید کی کرن دل میں جگمگا لیتے ہیں

گونجتے ہیں پیار کے دشت تیرے
دل کی دہلیز پر جب تیرا نام لیتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore