Bazm e Urdu - The urdu poetry app

چلو ایک کام کرتے ہیں

By: S♡Khan

چلو ایک کام کرتے ہیں
ایک دوسرے کو بدنام کرتے ہیں
تیرے اپنے تجھ سے منکر ہو جائیں
میرے اپنے مجھ سے منکر ہو جائیں
پھر تھام لیں بنا خوف کے اک دوسرے کا ہاتھ ہم
ایک ہو جائیں ہم یہ اعلان پھر سرِ عام کرتے ہیں
چلو ایک کام کرتے ہیں
ہو تیرے نام کے ساتھ میرا نام ہر کسی کی زبان پر
یہ فلسفہ ہر شخص کی زبان پر عام کرتے ہیں
چلو ایک کام کرتے ہیں
ایسے ایک دوسرے کو پانے کی خاطر
اپنی عزتیں نیلام کرتے ہیں
چلو ایک کام کرتے ہیں
نہ ہوں محبت کرنے والے کبھی جدا رسموں کی خاطر
آج سے ہم اِن رسموں کو تمام کرتے ہیں
چلو ایک کام کرتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore