Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بیوفا سے دل لگا کر بیٹھ گئے

By: اسد

 بیوفا سے دل لگا کر بیٹھ گئے
جھوٹی دنیا بسا کر بیٹھ گئے

دل دیا اسکو مگر سستے میں
یعنی آپ سب لٹا کر بیٹھ گئے

کوئی امید بر نہیں آنی
پیار کی کشتی جالا کر بیٹھ گئے

عشق کا انجام ہم جانے بغیر
دل کو دیوانہ بنا کر بیٹھ گئے

قصئہ الفت اپنا عام کر کے
آپ خود تماشہ بنا کر بیٹھ گئے

اس کے آنے کی امید لیے
راہ میں پلکیں بچھا کر بیٹھ گئے

وہ جو دشمن تھا جان کا اپنے
اسی کو دوست بنا کر بیٹھ گئے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore