By: UA
بہت تھک چکی ہوں
مجھے نیند آ رہی ہے
آرام کرنا چاہتی ہوں
سونے سے پہلے
جاگتے لمحوں کا
ہر ادھورا کام
تمام کرنا چاہتی ہوں
آرام کرنا چاہتی ہوں
سوچتی ہوں
زندگی میں
کتنے موڑ آئے ہیں
کتنی خوشیاں دیکھی ہیں
کتنے غم اٹھائے ہیں
سب کو بھول جانے کا
اہتمام کرنا چاہتی ہوں
آرام کرنا چاہتی ہوں
جتنی راہگزاروں پہ
جتنے ہمسفر آئے
دوستوں اور
دشمنوں کو
سلام کرنا چاہتی ہوں
آرام کرنا چاہتی ہوں
زندگی کی شام کو
سحر کرنا چاہتی تھی
سحر آیا چاہتی ہے
میں شام کرنا چاہتی ہوں
آرام کرنا چاہتی ہوں
بہت تھک چکی ہوں
مجھے نیند آ رہی ہے
آرام کرنا چاہتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?