Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پھر سوچ لو

By: انور جمال انور

یہ تعلق ریت کی دیوار ہے ، پھر سوچ لو
اتنی شدت سے تمہیں کیوں پیار ہے ، پھر سوچ لو

اس طرف بس میں ہی میں ہوں دوسرا کوئی نہیں
اس طرف ماں باپ ہیں ، سنسار ہے ، پھر سوچ لو

عشق کی بازی ہے دیکھو عشق کی بازی ہے یہ
اور اس میں جیت جانا ہار ہے ، پھر سوچ لو

کون دیکھے گا مرے ہاتھوں میں کتنے پھول ہیں ؟
دشمنوں کے ہاتھ میں تلوار ہے پھر سوچ لو

سادگی تو ختم ہے تم پر مرے معصوم دوست
اور یہ سارا جہاں ہشیار ہے ، پھر سوچ لو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore