Bazm e Urdu - The urdu poetry app

را بطے قائم ہو ۓ تو فا صلے مِٹنے لگے

By: Azra Naz

را بطے قائم ہو ۓ تو فا صلے مِٹنے لگے
نا شناسائی کے سا رے مرحلے مِٹنے لگے

مختصر سا اِک تعلق یا د پھر آیا مجھے
نقش جب مہندی کے میرے ہاتھ سے مِٹنے لگے

چلتے چلتے راہ میں جب پھیر لی اس نے نظر
چاہتوں کے ، قربتوں کے ، سلسلے مٹنے لگے

آ گیا اب زندگی میں اِک عجب ٹھہراؤ سا
دِل میں جو موجود تھے سب وسوسے مِٹنے لگے

نیند کی دیوی نے مجھ کو جب لیا آغوش میں
رفتہ رفتہ سوچ کے سب دائرے مِٹنے لگے

جب سے میں نے کر لیا سوچوں کو اپنی پرُ سکوں
میری راتوں کی جبیں سے رتجگے مٹنے لگے

آج دوراہے پہ آ کر کیا اچانک ہو گیا
منزلیں آئیں نظر تو راستے مِٹنے لگے

اُس نے عذراؔ گھول لی لہجے میں شیرینی نئی
تلخ لہجوں کے وہ سارے تجربے مِٹنے لگے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore