By: Rao Muhammad faisal
ایسا لگتا ہے تجھ کو تیرے بن
زندہ رہ لیں گے زندگی بھر کیا
پوچھتا ہوں کہ عشق میں سب کی
آنکھوں سے بہتے ہیں سمندر کیا
بھول جاؤں گا اسکو میں لیکن
دوسرا اس سا ہے زمیں پرکیا
بارہا تجھ سے یہ سوال کیا
نفرتیں ہی تھیں دل کے اندر کیا
یادیں اسکی جو مار دیں گی مجھے
مرنا ہی ہے ہمیں سو یہ ڈر کیا
عشق کی انتہا نہیں فیصل
تم کٹاتے ہو عشق میں سر کیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?