Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رمضان

By: SHAYAN GHULAMI

ماہِ رمضان تیرے بعد یہ حالت ہوگی
پھر نمازوں کی امانت میں خیانت ہوگی

بند ہوجائےگا قرآن ترے جانے سے
تیرے لوٹ آنے سے قرآں کی تلاوت ہوگی

تیری آمد سے بھرے رہتے ہیں مسجد سارے
بعد میں جمعہ کو بس ایک جماعت ہوگی

صرف رمضان کے اعمال نہیں دیکھتا رب
اور بھی گیارہ مہینوں کی وضاحت ہوگی

ماہِ رمضان میں کرتے ہیں گناہوں سے پریز
سال بھر لگتا ہے مالک سے عجازت ہوگی

جس نے ہر موڑ پہ آنکھوں کا کیا ہے روزہ
بس وہی آنکھوں سے مولا کی زیارت ہوگی

دینِ اسلام میں رشتے نہیں دیکھے جاتے
واقعہ نوح کا پٹھ لیجئے عبرت ہوگی

رحمتیں برکتیں برسینگے ہمیشہ سے وہاں
روز قرآن کی جس گھر میں تلاوت ہوگی

گھر میں مہماں کو اک بار بلاکر دیکو
یہ عمل ایسا ہے جو رزق میں برکت ہوگی

چند پیسوں کے بنا پر تو انا تک نہ پہنچ
ورنہ فرعون کے جیسی تیری حالت ہوگی

ایسے اعمال نہ دکھلاوہ زمانہ کو کبھی
جسّے دنیا میں مسلمانوں کی ذلت ہوگی

نیکیاں جتنی بھی کرنا ہے یہاں کرلے نا
ورنہ موت ائی تو اک لمحہ نہ مہلت ہوگی

بس یہی سوچ کے دریا میں بہا دو نیکی
ایسے اعمال کی محشر میں ضرورت ہوگی

جھوٹ ہر دور میں کمزور رہا ہے شایانؔ
یہ حقیقت ہے کے سچائی میں طاقت ہوگی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore