Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ایمان پہ بیان

By: Faheem Ur Rehman Faheem

بیٹھے ہو گھر میں تم بڑی شان سے
غافل ہو آ رہی صدائے اذان سے

ٹی وی دیکھنے سے فرصت کیونکر ملے تجھکو
گانوں کی آواز آ رہی ہے تیرے مکان سے

کب تلک چمٹا رہے گا دنیا سے تو
اک دن سب کو جانا ہے اس جہان سے

معلوم ہے یہ سب تجھکو بھی مگر
بنے بیٹھے ہو کیوں انجان سے

جواب دے کاہے کو خاموش بیٹھا ہے
سوال ہیں یہ سارے بہت آسان سے

اب بھی وقت ہے برے اعمال سے توبہ کرلے
غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں انسان سے

راہ راست پہ آنے کی تو کوشش تو کر
بھر دے گا تیرے دل کو وہ ایمان سے

آخر میں بتا دے مجھکو کہ میری تسلی ہو
کچھ فائدہ ہوا ہے میرے بیان سے

یا پھر وہی حرکت اس بار بھی کی ہے
اس کان سے سنا نکالا اس کان سے

کو کچھ نہیں فہیم یہ تیرے رب کا کرم ہے
بڑا کام ہو گیا اس ننھی سی جان سے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore