By: dr.zahid sheikh
دیکھا جو آئینہ تو میں حیران ہو گیا
ان چند دنوں میں کتنا ہی ویران ہو گیا
مس بیل بھی کوئی دی نہ ہی آئی تو ڈیٹ پر
مایوسیوں کا میری تو سامان ہو گیا
ای میل کا میں کتنے دنوں سے ہوں منتطر
پر تجھ کوکیا جو کوئی پریشان ہو گیا
شاپنگ و ہوٹلنگ میں تو بیزی ہے آج کل
اور میں تری جدائی میں ہلکان ہو گیا
اک کال بھی نہ آئی نہ میسج کوئی ملا
تو مجھ کو چھوڑ دے گی یہ امکان ہو گیا
مجھ سے وفا نبھائے،رہے عمر بھر مری
کب زندگی میں پورا یہ ارمان ہو گیا؟
اس میل کا بھی کوئی نہ بھیجا اگر جواب
زاہد بھی یوں سمجھنا کہ انجان ہو گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?