By: Ishraq Jamal Ashar Chsihti
خورشید روشنی کے سمندر کا نام ہے
خورشید ا یک مرد قلندر کا نام ہے
خورشید بجلیوں کے کڑکنے کا نا م ہے
خورشید دشمنوں پہ جھپٹنے کا نام ہے
خورشید حق کی بات پہ ا ڑنے کا نام ہے
خورشید ہنس کے موت سے لڑنے کا نام ہے
خورشید کربلاء کے تسلسل کا نا م ہے
خورشید عہد جہد مسلسل کا نا م ہے
خورشید چاہتوں کے قصیدے کا نا م ہے
حق کی شہادتوں کے عقیدے کا نام ہے
عہد وفاء کے ایک اشارے کا نا م ہے
خورشید خوں سے سرخ نظارے کا نام ہے
زندہ رہا تو سب کے سہارے کا تھا سبب
اب آسماں کے ایک ستارے کا نام ہے
خورشید تیرا خون مٹادے گا رات کو
خورشید ہم نہ بھولیں گے اب تیری ذات کا
خورشید ظالموں کی تباہی کا نام ہے
خورشید خوں سے لکھی گواہی کا نام ہے
خورشید فخر قاٰئد تحریک ہے اشہر
خورشید راہ حق کے سپاہی کا نام ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?