By: Mian Wajid Ali
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
یا نبی یا نبی یا رسول ہاشمی
آپ کو رب نے بنایا رحمت اللعالمین
یا مکی و مدنی یا حجازی و تہامی
لقب عطا ہوئے آپ کو صادق و امین
یا نبی یانبی یا رسول ہاشمی
آپ کے دم سےیہ گل و گلزار ہیں
آپ کے دم سے یہ حجر و اشجار ہیں
آپ کے دم سے ہی یہ افلاک و زمین
یا نبی یا نبی یا رسول ہاشمی
عطا کیے آپ کو خدا نے دونوں جہاں
شب قدر آپ پر ہوا نازل قرآن
لے کے آتے ہیں پیغام روح الامین
یا نبی یا نبی یا رسول ہاشمی
واجد آپ کا خادم آپ کا یہ غلام
آپکی نظر کرم کا طلبگار ہے
گناہگار ہے یہ خطا کار ہے
پھر بھی آپ ہی کا ہے یہ امتی
یا نبی یا نبی یا رسول ہاشمی
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?