By: اسرار زیدی
وہ شخص جو نظر آتا تھا ہر کسی کی طرح
حصار توڑ کے نکلا ہے روشنی کی طرح
صدا میں ڈھل کے لبوں تک جو حرف آیا تھا
اب اس کا زہر بھی ڈستا ہے خامشی کی طرح
یہ سال طول مسافت سے چور چور گیا
یہ ایک سال تو گزرا ہے اک صدی کی طرح
تمہی کوئی شجر سایہ دار ڈھونڈ رکھو
کہ وہ تو اپنے لیے بھی ہے اجنبی کی طرح
یہ عہد ٹوٹ رہا ہے نئے افق کے لیے
حیات ڈال چکی ہے خود آگہی کی طرح
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?