Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سچ کے بادل

By: Fatima Ibraheem

جھوٹ کے سارے پتلے جل مر جائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

ظلم، جبر کے اندھیرے مٹ جائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

جنگ و جدل کے سب طوفاں تھم جائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

بش اور ٹونی سب کے سب گھبرائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

چاند، ستارے، سورج، سب بجھ جائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

ارض و سما اور پتھر دل پھٹ جائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

فریادوں کے سب سر چپ ہو جائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے

ہم لا الہ الا للہ دہرائیں گے
جب تو اور تیرے سچ کے بادل چھائیں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore