By: Rizwana aziz
ملاقاتوں کا سلسلہ تو رہا ہی نہیں
روبرو گفتگو کا تو معاملہ ہی نہیں
آنکھ اٹھتی تو آپ جھک جاتی تھی
محسوس قربتوں کو کبھی کیا ہی نہیں
شرط اول ہے پاکیزگی محبّت میں
نام لبوں سے کبھی انکے ادا ہوا ہی نہیں
جو بغلگیر ہوۓ پھرتے ہیں یوں جابجا
سچ کہتی ہوں وہ محبّت سے آشنا ہی نہیں
ملاقات کے نام پر جو ہوس پرستی ہے
پامال تقدس ہے کچھ اس کے سوا بھی نہیں
تہذیب و اقدار سے جو اپنی خوب واقف ہو
انتشار جذبات کا شکار کبھی ہوا ہی نہیں
طوفانوں سی محبّت سب بہا لے جاتیں ہیں
پھر بعد طغیانی پاس کچھ بچتا ہی نہیں
دلوں کا رابطہ دعاؤں سے سدا استوار رہتا ہے
ملاقات ہو نہ ہو فرق کوئی پڑتا ہی نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?