Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھ کو مرے ہی درد کا میدان کر دیا

By: washma khan washma

مانگی خوشی تو رنج کا سامان کر دیا
مجھ کو مرے ہی درد کا میدان کر دیا

پائی ہے اک گناہ کی سب سے بڑی سزا
اس کی نظر کے مجھ سے جو پیمان کر دیا

زنبیل ہاتھ میں ہے تو مجھ کو خلوص دو
سمجھوں گی مجھ کو اپنوں نے انجان کر دیا

کچھ بھی نہ مل سکا یہاں تشنہ حیات میں
صد شکر پھر بھی درد کا پیمان کر دیا

دیکھے جو میں نے سانپ یہاں آستین کے
دل بھی مرے وجود سے اعلان کر دیا

اس کو گمان ہے یہاں اپنے غرور پر
مجھ کو غمِ حیات کے ویران کر دیا

ایسا نہ ہو کہ پھر یہ سمندر میں جا گرے
دریا کو میں نےآنکھ میں پیمان کر دیا

یہ زندگی اٹھا کے اڑوں آسمان تک
ہمت کی داستان کادیوان کر دیا

وشمہ یہ وصل یار کے سب خواب چھوڑ کر
دل کی زمیں پہ ہجر کا مہمان کر دیا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore