Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں محبت کا جلا ہوں

By: Madni ali

میں محبت کا جلا ہوں تُم اناء کی بات کرتے ہو
وعدہ تو فقط تماشا ہے تُم وفا کی بات کرتے ہو

خود کو چھوڑ دینے سے ہی خود کا پتہ چلتا ہے
ہے فناء کی خواہش،تُم بقاء کی بات کرتے ہو

ہوتے اگر کبھی بیمار تو شفاء کو بھی مان لیتے ہم
ہم بیمار نہیں اسیر ہیں،تُم شفاء کی بات کرتے ہو

چلو مان لیتے ہیں کہ محبت بھی خطا ہے اِک طرح سے
ہے نفرت بھی ہزار خطا،تُم خطا کی بات کرتے ہو

کُچھ پہنچے ہیں اِس حال میں کہ دعائیں بھی بے اثر ہیں
ہے ہر آه بھی بد دعا،تُم دعا کی بات کرتے ہو

بے مطلب ہیں سزا کی باتیں،تُم کیا سزا دو گے
ہے عمر بھی اک سزا،تُم سزا کی بات کرتے ہو

فرض کی کیا خبر،میں اب فرض شناس نہیں رہا
نمازِ عشق ہے ادا،تُم قضاء کی بات کرتے ہو

اُن کی نظریں دردِ سر بنی ہیں اب ہو گا کیا علی
ہیں کئی نظریں بے حیا،تُم حیاء کی بات کرتے ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore