Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تَمہیں یقیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

By: UA

تمہیں یقیں ہے کہ میں تمہاری تھی تمہاری ہوں
تو بس یہ سوچ لو جاناں تمہاری تھی تمہاری ہوں

دیکھو مجھے گمان کی نظروں سے تم نہ دیکھنا
حقیقت کی نظر سے دیکھو اور سمجھو تمہاری ہوں

مجھے تَم سے کبھی کوئی جَدا کر ہی نہ پائے گا
میری قسمت میں لِکھا ہے تمہاری میں تمہاری ہوں

یہ خوش فہمی نہیں کوئی مجھے پَختہ یقین ہے
کہ جیسے تم ہمارے ہو میں ویسے ہی تمہاری ہوں

مجھے عظمٰی کبھی ایسا نہیں لگتا کہ وہ مجھ سے
کہیں میں کیسے کہتی ہو تمہاری تھی تمہاری ہوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore