By: Jamil Hashmi
نہ جانے کیوں ہم بیقرار رہتے ہیں
ہمارے چہرے پر اداسی کے اثار رہتے ہیں
عیاں رہتا ہے تو ہماری باتوں سے
تیرے آنے کے ہمیں انتظار رہتے ہیں
ہر طرف محو رقص ہے تو نظروں میں
لبوں پر تیرے پیار کے اظہار رہتے ہیں
جلدی سے آ جاو تم ہم سے ملنے
یہاں خوشبو کے جھونکے بے شمار رہتے ہیں
ہمیں تم سے پیار کرتے ہیں جاناں
یہ بتانے کے لئے ہم تیار رہتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?