By: وشمہ خان وشمہ
مرے جذبات کا آنکھوں میں دکھائی دینا
کتنا مشکل ہے سمندر کو رہائی دینا
میں نے کب راز محبت کو اچھالا جگ میں
زیب دیتا نہیں تجھ کو بھی برائی دینا
تو جو چاہے تو یہاں ترک تعلق کر لے
شوق مجھ کو نہیں ایسے میں دہائی دینا
مجھ کو حالات ترے پاس جو لے آئے ہیں
اپنی شہزادی کو عزت کی کمائی دینا
جو مری عزت و حرمت کی گواہی دے دے
مرے مالک! مجھے ایسا کوئی بھائی دینا
اپنی مرضی سے تری راہ میں جاں دی وشمہ
کب یہ کہتی ہوں کہ تو میری صفائی دینا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?