Bazm e Urdu - The urdu poetry app

صدائیں قید کروں میں صدا مخالف ہے

By: وشمہ خان وشمہ

صدائیں قید کروں میں صدا مخالف ہے
مہکتے جسم کی خوشبو مرا مخالف ہے

بلا کا شور ہے طوفان آ گیا شاید
کہاں کا رخت سفر جو ہوا مخالف ہے

تری امانتیں محفوظ رکھ نہ پاؤں گی
دوبارہ لوٹ کے آنا ترا مخالف ہے

یہ انتظار سحر کا تھا یا تمہارا تھا
دیا جلایا بھی میں نے ہوا مخالف ہے

میں چاہتی ہوں ٹھہر جائے چشم دریا میں
لرزتا عکس تمہارا نیا مخالف ہے

بیاض بھر بھی گئی اور پھر بھی سادہ ہے
تمہارے نام کو جو لکھا مخالف ہے

چلو یہ اچھا ہوا آنے والے طوفاں سے
بچے گی جان کہ وشمہ انا مخالف ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore