Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ جو دل کے قریب ہوتے ہیں

By: صاحبزادہ محمد شاہ میر مغل

وہ جو دل کے قریب ہوتے ہیں
لوگ وہ بھی عجیب ہوتے ہیں

پڑھنا لکھنا جو جانتے نہ ہوں
شہر میں وہ اَدیب ہوتے ہیں

ہر بیماری کے جو مُعالج ہوں
دِل کے کب وہ طبیب ہوتے ہیں

زندگی بَسر کرچکے ہم لوگ
آج کل بس غریب ہوتے ہیں

جن کی سنتے ہیں کارواں والے
قافلوں کے نقیب ہوتے ہیں

اہل دنیا کو جو مَیسر ہوں
کب ہمیں وہ نصیب ہوتے ہیں

فِتنہ پروَر جو دوست ہوں شاہ میر
وہ درحقیقت رقیب ہوتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore