Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پیار کی باتیں

By: Ajaz Hanif Ajiz

تیرے دل میں ہیں چھپی اقرار کی باتیں
تیرے ہونٹوں پہ ہیں رکی اظہار کی باتیں

چاہت ہوں میں تیری یہ مجھے معلوم ہے
پھر بھی کیوں ہیں یہ بے کار کی باتیں

اٹھتے بیٹھتےسوتے جاگتے شام و سحر
کرتے ہیں بس ہم سرکار کی باتیں

پیار میں حد سے گزر جائیں گے
تو بھی کرے اگر پیار کی با تیں

اختیار ہے تجھ کو بوس و کنار کا
لگ جا گلے نہ کر انکار کی باتیں

کچھ ایسا ہو کہ مٹ جائیں فاصلے
ہم تم نہ کریں انتظار کی باتیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore