Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کہہ رہی ہے مرے کانوں میں بشر کی صورت

By: وشمہ خان وشمہ

"ہر بشر دیکھنے لگتا ہے بشر کی صورت "
کہہ رہی ہے مرے کانوں میں بشر کی صورت

حرف سچائی کے جب جب بھی مٹے ہیں دل سے
ڈھونڈ لیتی ہے اسے میری نظر کی صورت

ایسے غفلت کدہ میں آئے کہ ہم بھول گئے
وہ مجھے بھول گیا ہے تو ہنر کی صورت

زندگی کیا ہے مسائل کا خزانہ ہی تو ہے
اپنی خوشبو سے کوئی پھول نظر کی صورت

شمع جلتی ہے کسی اور کے غم میں لیکن
شام غم بیت گئی زیر اثر کی صورت

ٹوٹے حسرت کا منارہ تو کوئی فکر نہیں
کیسی مجبوری ہے اک بار خبر کی صورت

آنکھ کھلتے ہی عجب بات مرے ساتھ ہوئی
گم ہوا پھر مرے خوابوں کا نگر کی صورت

سانس لینی بھی ہے دشوار چمن میں وشمہ
آگئی ہوں تری چوکٹ پہ پیر کی صورت


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore