By: rizwana
آنکھوں میں اسکی درد کے ستارے دیکھے
چمکتے جگنو جنگل میں سارے دیکھے
خواب وصل یار ہو حتم کیوں کر
ہم نے ڈوبتے کو تنکے کے سہارے دیکھے
چلو چالیں لاکھ سنبھل سنبھل کر
تھے جو شاطر وہی ہارے دیکھے
عنایت لطف محبوب کرم والوں پر
پیاسے کئ سمندر کے کنارے دیکھے
اک ہجوم عاشقاں آستانہ یار پر
پاتے ہوے فیض بس پیارے دیکھے
مرض ہوا نہ کم ہار گے سبہی طبیب
ہم نے ایسے بھی درد کے مارے دیکھے
لگا دی بازی جاں کی اپنی
پر رقیب ہی ان کو پیارے دیکھے
منزل ے مقصود ہو اور دیدار محبوب
منگتے ہوے یہی دعا سارے دیکھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?