By: kashif imran
اُس نے مجھ کو چاہا ہے
میں نے بھی اُس کو چاہا ہے
رب سے مانگی ہیں دعائیں بہت
تب جا کے اُس کو پایا ہے
اُس کے بنا زندگی کیسے گذرے گی
بن کے رُوح وہ مرے جسم میں سمایا ہے
اب وہ مرے دل میں اُتر گیا ہے
اُسی کا نشہ مجھ پہ چھایا ہے
وہ مری جان ہے مرا وہ مان ہے
کب میں نے کسی سے یہ چھپایا ہے
زندگی ہم نے اس طرح مل کے گذاری
دُنیا کو سبق وفا کا ہم نے سکھایا ہے
پیار و محبت اب بھی باقی ہے زمانے میں
ساری دنیا کو یہ ہم نے بتایا ہے
ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے عمر بھر
وعدہ جو بھی کیا ہم نے وہ نبھایا ہے
محبت گر سچی ہو تو جیتی ہے ہر بار
جب بھی زمانے نے کاشف اسے آزمایا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?