By: Sara Afzal
میرا سب کچھ مری محبت ہے
میرا محبوب میری چاہت ہے
پیار کرنے سے باز کیسے رہوں
پیار کرنا تو میری فطرت ہے
تم کہو تو کہو گناہ اسے
پر محبت مری عبادت ہے
کیسے میں چھوڑ دوں تجھے ہمدم
مجھ کو تیری بہت ضرورت ہے
مدتیں ہو گئیں تجھے دیکھے
دور رہنا ہی تیری عادت ہے
وہ بھی مجھ کو مری طرح چاہے
دل میں میرے یہی توحسرت ہے
بھول سکتا ہے وہ تجھےسارہ
ایسا کرنے پہ اس کو قدرت ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?