By: M.ASGHAR MIRPURI
جو غم ملتےہیں تحفہ سمجھ کرسنبھالتا رہتاہوں
جب وقت ملےانہیں اشعار میں ڈھالتا رہتا ہوں
میری دردبھری زندگی کےیہی تو ساتھی ہیں
میں خزانے کی طرح انہیں سنبھالتارہتا ہوں
خوشیاں بھی زندگی کی طرح بیوفاہوتی ہیں
جیسےبھی ہومیں انہیں ٹالتا رہتا ہوں
میرےاشعار ایسےانمول موتی ہیں دوستو
میں ان سےنظم کےہار پروتا رہتا ہوں
مجھےہر پل ان کی تلاش رہتی ہے
غم کی چھانی میں انہیں کھنگالتارہتاہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?