By: m.asghar mirpuri
محبت میں پہلے تکرار ہوتا ہے
اس کے بعد اقرار ہوتا ہے
شادی کے بعد جو طاقتور ہوتا ہے
وہ کمزور پہ سوار ہوتا ہے
ناشتہ ٹیبل پہ سجا ہوتا ہے
جب تک وہ بیدار ہوتا ہے
جو شوہر بیوی کے غلام ہوتے ہیں
ان کا بیڑہ جلد پار ہوتا ہے
بیگم کے ہاتھوں ستائے ہوئے شوہر کا
دوستوں میں بڑا وقار ہوتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?