By: SN Makhmoor
گنہ کرنے کی خاطر میں جہاں میں ہر جگہ بھٹکا
زمانے سے چھپا لیکن جہاں پہنچا خدا ہوتا
مجھےلا دے مرا بچپن وہ مٹی کے کھلونے سب
چمکتے زر جواہر میں مرا دل اب نہیں لگتا
گلے مجھ سے ملا جگ یہ مکیں گھر کے مگر میرے
وہ ہی سچے وہ ہی اپنے نہیں ان سا مرا اپنا
مری آنکھوں میں کٹتی ہیں مری راتیں مرے ہمدم
زمیں میرا بچھونا ہے ترا مخمل لگے کانٹا
گھٹن لگتی مجھے یاروں امیروں کے محلے میں
میں غربت کا رہا عادی امیروں میں نہیں رہتا
مری مشکل رضا تیری تری مرضی خوشی میری
جبیں میری نگوں یارب کبھی شکوہ نہیں کرتا
مری نسبت محمد ہیں مرا گھر بھی علی کا ہے
صداقت ہے سخن میرا کبھی سید نہیں ڈرتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?