Bazm e Urdu - The urdu poetry app

این آر او کے سائے تلے

By: Mirza Dard

این آر او کے سائے تلے
سب چور ہیں سب چور ہیں
سانجھی ہیں بدمعاشیاں
اور سب چور ہیں سب چور ہیں

پاک وطن کی دولت ان کو اپنی جان سے پیاری
یہ ہیں اس کے لوٹنے والے
زرداری، لغاری اور مزاری
جدا جدا ہیں پارٹیاں ان کی
چور ہیں سب چور ہیں

امریکہ کے خادم سارے، بش اوباما کے پیارے
اک ڈالر کی خاطر تو نے کتنے بچے مارے
نیب کے یہ سارے بھگوڑے
چور ہیں سب چور ہیں

چیف کے دیوانے ہیں سارے ہم جانباز سپاہی
ملک کے شیر وکیلوں نے
شرفو کی کھال اتاری
پی سی او کو ماننے والے
چور ہیں سب چور ہیں

کہاں گئے بحالی کے وہ دعوے
وہ بھوربن کے وعدے
عوام کی طاقت سے بھاگیں گے
ڈاکو چور لٹیرے
آئینی پیکج لادنے والے
ُپیٹرول بم پھینکنے والے
سب چور ہیں سب چور ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore