Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اُس کو دیکھ کے "اچھے اچھے"

By: ابنِ منیب

(گزشتہ برس کی ایک نمکین غزل، تازہ اضافوں کے ساتھ)

اُس کو دیکھ کے "اچھے اچھے"
تھوڑے لِبرَل ہو جاتے ہیں

چھوڑو چُھپ چُھپ کر مِلنے کو
ہم تم لِیگَل ہو جاتے ہیں

سَوتی قوموں کے بالآخر
سپنے رَینٹَل ہو جاتے ہیں

"رایَل" کہنے سے کیا بھیا
پنکھے رایَل ہو جاتے ہیں؟

ویسے ہم گستاخ نہیں پر
زیرِ بوتل ہو جاتے ہیں

عاشق تیرے بیٹھے بیٹھے
آخر فاسَل ہو جاتے ہیں

اکثر گہرا سوچنے والے
اکثر مینٹل ہو جاتے ہیں

خود آگاہی سے کیا حضرت
مرغے اِیگل ہو جاتے ہیں؟

شعر ہمارے سُن کر بلبل
سَینٹِیمنٹَل ہو جاتے ہیں

"نوبَیل" پرائز ملنے سے کیا
قاتل نوبَل ہو جاتے ہیں؟

سردی میں سویڈن کی صاحب
شکوے ڈَینٹَل ہو جاتے ہیں

نیت میں جب کھوٹ ہو پیارے
مشکل سب حل ہو جاتے ہیں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore