Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ارض و سماء کی خون سے آلودہ ھے نگاہ

By: SHABEEB HASHMI

کرتے ہیں قتل ایسے کہ ملتا نہیں گواہ
ارض و سماء کی خون سے آلودہ ھے نگاہ

ھے دوسروں پہ حرف کہ وہ بدکردار ہیں
بخشوا کہ جیسے لائے ھوں اپنے سبھی گناہ

اب دوست اور ہمدم کی پہچان کیسے ھو
چہرے پہ مسکراہٹ ھے مگر دل تو ھوئے سیاہ

یوں دوستوں کے آنسوؤں سے راحت ملے انہیں
دل آزاری کے فن میں ہیں یہ لوگ بادشاہ

اب اپنے آپ میں ھوئے سب لوگ یوں مگن
پھر ایسے بے وفاؤں سے کوئی کیسے کرے نباہ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore