By: Muhammad Faisal
وہ دل کے ہے قریب گو نظروں سے دور ہے
یادِ خدائے پاک ہی وجہِ سرور ہے
ہم کو تو یاد رکھتا ہے ہر وقت وہ کریم
ہم اُس کو بھول جائیں تو اپنا قصور ہے
دنیا میں لاعلاج نہیں ہے کوئی مرض
شہوت کی نار کے لئے طاعت کا نور ہے
حسنِ بتاں سے دل کو لگائیں تو کس لئے
کیا کم ہمارے واسطے خلّاقِ حور ہے
اُمیدوارِ رحمتِ پروردگار ہوں
گو پشت پر تو بارِ معاصی ضرور ہے
وہ خوش نصیب رشک کے قابل ہے بالیقیں
ہر لمحہ جس کی ذات کو حاصل حضور ہے
توشہ میں اپنے کوئی ریاضت نہیں مگر
فیصلؔ خدا کی راہ میں زخموں سے چُور ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?