By: شاکرہ نندنی
کشمکش میں رہنے کی عادت ہو گئی
جب میری تم سے ملاقات ہو گئی
سوچ میں پڑ گئی تھی میں، کہ
کس طرح تمہیں بنا لوں اپنا
ایسی سوچ میں صبح سے رات ہوگئی
بڑے دنوں سے گم سم تھا شاکرہ کا دل بیچارا
بڑی مدت کے بعد اس سے بات ہو گئی
آج ساتھ ہے تو، تو ہر حسرت قربان
ہر خوشی میرے ساتھ ہو گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?