By: dr.zahid sheikh
درد کا دل سے دوستانہ ہے
ہاں یہ رشتہ بہت پرانا ہے
دل میں برسات ہے ترے غم کی
آنسوؤں کو مگر چھپانا ہے
ساحلو ! مجھ کو دو نہ آوازیں
میں نے طوفاں کو آزمانا ہے
یاد آتا ہے وہ ہی شام و سحر
دور جس کا کہیں ٹھکانا ہے
مسکرائے تھے میری حا لت پر
اب مجھے تم پہ مسکرانا ہے
ان کو طوفان سے گلہ کیسا
جن کو ساحل پہ ڈوب جانا ہے
گھر میں رہتے ہوئے ہے تنہائ
اس سے بہتر کوئ ویرانہ ہے ؟
اے ہواؤ ! زرا تو تھم کے چلو
اس کی رہ میں دیا جلا نا ہے
شب کی خاموشیوں میں بستر پر
کتنا مشکل اسے بھلا نا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?