Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جس کے ہاتھ میں پتھر دیکھا

By: محمد اطہر طاہر

چاہت دیس سے آنے والی
ہر اک یاد پرانی نکلی
جس کو دیکھا روتے دیکھا
سب کی وہی کہانی نکلی

وہ بھی ہنستے ہنستے رویا
میں بھی روتے روتے کھوی
یوں اس کے بھی میرے بھی
دردوں کی روانی نکلی

ہم تو دریدہ دامن کو لیے
دشت کو جب چل ہی دیے
اک سہانی آواز نے روکا
آواز بھی جانی پہچانی نکلی

پلٹ کے دیکھا تو کیا دیکھا
دیکھتا ہی رہ گی
جس کے ہاتھ میں پتھر دیکھا
صورت وہی سہانی نکلی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore