By: M.ASGHAR MIRPURI
جو درد دیتے ہیں ہم انہی سے دوا لیتے ہیں
خوب سیرت لوگوں کو دل میں بسا لیتےہیں
زیست پہ جب اندھیرے کا راج ہوتا ہے
اس میں اپنی محبت کی شمع جلا لیتے ہیں
پیار کا تو رشتہ ہی کچھ ایسا ہوتا ہے
اس میں ہم مسکرا کےچوٹ کھا لیتے ہیں
نفرت کی آندھیاں جب میرےخلاف چلتی ہیں
ہم کسی محبت بھرے دل میں پناہ لیتےہیں
کسی دوست کی ہاتھوں ملے زخموں کو
تحفہ سمجھ کر سینے پہ سجا لیتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?