By: ارشد ارشیؔ
دل سے اٹھتا ہے اب غبار آجاؤ
جارہی ہے بہار آ جاؤ
بھول بیٹھا ہوں سارے غم اپنے
لے کے تم اپنا جھوٹا پیار آجاؤ
دل کے اجڑے ہوئے چمن میں مرے
پھر سے بن کے بہار آ جاؤ
کون کہتا ہے ہم نہ چاہیں گے
دل پہ اب بھی ہے اختیار آجاؤ
مانتا ہوں کہ راستے ہیں کٹھن
توڑ کر سب حصار آ جاؤ
پھر محبت کی یاد آئی ہے
میرے پہلے پیار آ جاؤ
نزع کا وقت اب ہوا طاری
آخری بار ملنے یار آجاؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?