By: Shabbir Rana
رب کے محتاج میرے سارے عمل
اس کی رحمت سے میں گیا ہوں سنبھل
اس کی عظمت کے نقش پائیندہ
اس کی ہیبت سے دل گیا ہے دہل
اس کے مغضوب سب کے سب پامال
اس کے انعام سے ہے راہ عمل
وہ جو ارض و سما کا مالک ہے
ساری دنیا میں میں وہ ہے عزوجل
میں کہ شبیر مضمحل ہوں بہت
میرے حالات آقا دے گا بدل
اس کی رحمت کا آسرا ہے مجھے
کھل ہی جائے گا آس کا یہ کنول
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?