Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پھول گلاب کا

By: Hafeez Javed

عجب پھول دیکھا میں نے گلاب
بہت ہی پیارا، بہت ہی نایاب

کلیاں اس کی چنچل اور شوخ
اڑائیں دل والوں کے یہ ہوش

کبھی محبوب کے ہونٹوں کی مثال
بن جائیں کبھی شاعر کے منہ کی رال

کبھی اظہار محبت کا، کاروبار بنیں
کبھی حسینوں کے گلے کا ہار بنیں

دیکھو جتنے دیکھ سکتے ہو خواب
چاہے پی لو جام بھر کے شراب

ہونٹوں کی پیاس کو یہ بجھاتی نہیں
دل کو کوئی بھی چیز بھاتی نہیں

عجب پھول دیکھا میں نے گلاب
جاوید کے لبوں کو یہی کرے سیراب


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore