By: Ishfaq
کر دیا مجھے بدنام میری آوارگی نے
کچھ تو کیا ہے کام میری آوارگی نے
ہوتا تھا کبھی شمار میرا بھی خواص میں
کردیا ہے مجھ کو عام میری آوارگی نے
جلائے رکھا تھا جو تیرے انتظار کا دیا
بجھا دیا آج سر شام میری آوارگی نے
ہم بھی نام کرتے میدان عشق میں
پر قصہ کیا تمام میری آوارگی نے
وہ تو ٹھہرا، مڑا، کھڑا رہا دیر تلک
ہونے نہ دیا ہمکلام میری آوارگی نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?