By: سیاہ قلم
ابھی اس سوچ میں ہوں گھر جاؤں کیا؟
سمٹ جاوں خود میں یا بکھر جاؤں کیا؟
یہ حالات کہتے ہیں کوئی انجام تو نکلے
بگڑ جاوں پھر سے یا سنور جاؤں کیا؟
یہ جو دیوار ہے حائل میرے راستے میں
اس سے بے خوف ٹکروں یا ڈر جاؤں کیا؟
کھڑا ساحل پر یہی پھر سوچ رہا ہوں
بھلا تیر کر گذروں یا ڈوب کر جاؤں کیا؟
قسم سی کھائی ہے اسے نہ یاد کرنے کی
اسے میں بھول جاوں یا مکر جاؤں کیا؟
کوئی دلدل سی ہے سیاہ چار سو میرے
بتا پار کر نکلوں یا چپ چاپ اتر جاؤں کیا؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?