By: UA
کیونکر ہماری یاد تمہیں بھولتی گئی
ہر بات کی ہر یاد تمہیں بھولتی گئی
تاروں کا قافلہ ہمارے ساتھ چلا تھا
اس ساتھ کی ہر یاد تمہیں بھولتی گئی
چاند کی کرنوں نے ہمیں ڈھانپ لیا تھا
اس چاندنی کی یاد تمہیں بھولتی گئی
شام و سحر کے پہر جو اک ساتھ گزارے
ان پہروں کی بھی یاد تمہیں بھولتی گئی
عظمٰی ہمیں تو آج بھی ہر بات یاد ہے
لیکن ہماری یاد تمہیں بھولتی گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?