By: MOHSIN
تمھارا پیار میرے چار سو ابھی تک ھے
کوئی حصار میرے چار سو ابھی تک ھے
بچھڑتے وقت جو تم سونپ گیے تھے مجھے
وہ انتظار میرے چا سو ابھی تک ھے
تو خود ھی جانے کہیں دور کھو گیا ھے مگر
تیری پکار میرے چار سو ابھی تک ھے
میں اب بھی گرتے ھوئے پانیوں کی زد میں ھوں
اک آبشار میرے چار سو ابھی تک ھے
کوئی گمان مجھے تم سے دور کیسے رکھے
کہ اعتبار میرے چار سو ابھی تک ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?